جعلی ، کلون ، ٹیمپرڈ نمبر والی والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق جدید اے آئی بیسڈ کیمروں سے جعلی و مشکوک نمبر پلیٹس کی فوری شناخت ممکن ہو گئی ہے جنکی مددسے گاڑیاں ٹریس کر کے ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ متعدد کلون نمبر پلیٹس والی گاڑیاں ٹریس ہوچکی ہیں ۔جعلی نمبر پلیٹس کے استعمال پرمقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔