جعلی انچارج انویسٹی گیشن گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے جعلی انچارج انویسٹی گیشن گرفتار کر لیا۔
کامران جعلی انچارج بن کر عوام سے رشوت لے رہا تھا ،پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرکے ملزم کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم پولیس ملازم نہیں اس نے اعتراف کیا کہ وہ گرین ٹاؤن کا رہائشی ہے اور پولیس افسر بن کرشہریوں سے لاکھوں بٹور چکا ہے ۔