1ہفتہ میں سبزیاں 50 ، انڈے 12روپے تک مہنگے

1ہفتہ میں سبزیاں 50 ، انڈے 12روپے تک مہنگے

لہسن چائنہ 500، ٹماٹر 140، پیاز 70، آلو نیا 40، سبز مرچ 120روپے کلو

لاہور ( کامرس رپورٹر سے )ٹماٹر کا سرکاری نرخ ہفتہ بھر میں 65 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کلو مقرر کیا گیا ،مارکیٹ میں ٹماٹر 120سے 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ۔ایک ہفتہ میں ٹماٹر 25 روپے کلو مہنگا ہوا ہے ،پیاز کا سرکاری نرخ 55روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،نیا آلو کا سرکاری 25 روپے اور مارکیٹ میں آلو 40 روپے کلو فروخت ہو رہا، لہسن چائنہ کاسرکاری 455 روپے اور مارکیٹ میں لہسن 500 روپے کلو تک ہے ،سبز مرچ 120،بھنڈی 200 اور شملہ مرچ 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ،دیگر موسمی سبزیوں میں ساگ پالک،شلجم،گاجر ،مولی 40 سے 50روپے کلو فروخت ہو رہی ،برائلر گوشت کے نرخ بدستور 595روپے کلو مقرر ہوا،فارمی انڈے نرخ ایک روپے اضافے سے 333 روپے فی درجن مقرر ہیں جبکہ ایک ہفتہ میں انڈے 12روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں