ہزاروں اساتذہ کم تعلیمی اسناد کیساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے
لاہور(عاطف پرویز سے)محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پنجاب میں ہزاروں اساتذہ آج بھی کم تعلیمی اسناد کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔
محکمہ سکول سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سکولوں میں چودہ ہزار سے زائد اساتذہ صرف میٹرک پاس ہیں۔سات سو باون اساتذہ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر جبکہ نو ہزار سے زائد ایف اے اور ایف ایس سی کی اسناد رکھتے ہیں۔ چالیس ہزار اساتذہ ایم فل جبکہ باسٹھ ہزار کے پاس بی اے یا بی ایس ایڈ کی ڈگری موجود ہے۔ دو لاکھ سے زائد اساتذہ کے پاس ماسٹرز کی ڈگری ہے۔