متعددمنصوبے نظر انداز،نئے منصوبوں کیلئے فنڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ

 متعددمنصوبے نظر انداز،نئے منصوبوں کیلئے فنڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)عالمی اداروں کے اشتراک و غیر ملکی فنڈنگ سے پنجاب میں شروع ہونیوالے متعدد منصوبے نظر اندازکئے جانے پر نئے منصوبوں کیلئے ملنے والی فنڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ۔۔۔

 سالانہ ترقیاتی بجٹ میں مختص ہونے کے باوجود فنڈزفراہمی نہ ہونے کے برابر،غیر ملکی فنڈنگ سے 28بڑے منصوبے جاری ہیں۔ دستاویزات کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کیلئے پنجاب حکومت کا شیئر 646 ارب ہے ۔گزشتہ مالی سال تک منصوبوں کو 86 ارب77کروڑ ہی جارہی ہو سکے ۔2025-26کے بجٹ میں غیر ملکی منصوبوں کیلئے 124 ارب 30 کروڑ مختص کیے گئے ۔بجٹ منظوری کو 7 ماہ گزرنے کے باوجود غیر ملکی منصوبوں کو صرف 13 ارب 75 کروڑ ہی دیئے گئے ۔ورلڈ بینک اشتراک سے8،ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے چارو دیگر منصوبے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں