قصور :شہری لاکھوں روپے موٹر سائیکل، قیمتی اشیا سے محروم

قصور :شہری لاکھوں روپے  موٹر سائیکل، قیمتی اشیا سے محروم

قصور، تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)قصور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل سے محروم کردئیے گئے ۔

 بھیڑ سوڈیاں میں قیوم کی دکان سے تالے توڑ کر 12 لاکھ مالیت کے 50تھیلے کھاد چوری ، بگھیانہ کلاں میں الیاس سے 67ہزار روپے نقدی چھین لی، روسہ ٹبہ میں کاشف علی سے 40ہزار روپے ، چکوکی سے محمد نعمان پروفیسر ورمضان علی کے ڈیری فارم سے7لاکھ روپے مالیت کی گائے ،للھنیکے سے محمداقبال کی حویلی سے 4لاکھ روپے مالیت کے 2بکرے اور ایک بچھڑا چوری کرلیاگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں