پیراانسپکٹر تاجروں کیلئے دردسر جرمانے ، گرفتاریاں معمول بنالیا

پیراانسپکٹر تاجروں کیلئے دردسر  جرمانے ، گرفتاریاں معمول بنالیا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کی لنڈا مارکیٹ،مدینہ مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ میں پیرافورس کے انسپکٹر عارف نے تاجروں کیلئے کاروبار کرنا مشکل بنا دیا جبکہ منظور نظر دکانداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

بلاجوازدکانیں سیل کرنا، جرمانے اور تاجروں سے بدتمیزی، گرفتاریاں معمول بنا لیا، جس پر تاجر سراپا احتجاج بن گئے ، تاجروں نے وزیر اعلیٰ سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ،جبکہ پیرا فورس کے ترجمان کے مطابق الزمات میں کوئی صداقت نہ ہے ۔اس سلسلہ میں پیرا فورس کے انسپکٹر عارف سے انکا موقف معلوم کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے الزامات کی تصدیق نہ کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں