پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
لاہور (این این آئی) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ،گزشتہ 3ہفتوں میں 8لاکھ 80ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔
گزشتہ 3ہفتوں میں 8لاکھ 80ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔صوبہ بھر میں 3لاکھ 10ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے ،2لاکھ 80ہزار سے زائد شہریوں نے فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ ،2لاکھ 78ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کرائی،2ہزار سے زائد شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کیے ،25ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔