غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی سپلائی کے خلاف سخت کارروائی

غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی  سپلائی کے خلاف سخت کارروائی

لاہور(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب کے \"سیف بسنت\" ویژن کے تحت غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی سپلائی کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر جی پی او اور دیگر علاقوں میں پارسلز ضبط ہوئے ۔اولڈ انارکلی، شاہدرہ، مغلپورہ، گلبرگ اور رائیونڈ میں کارروائیاں کی گئیں جہاں 24افراد گرفتار ہوئے اور چرخیاں، ممنوعہ ڈور اور پتنگیں برآمد ہوئیں۔ پوسٹل سروسز کے ذریعے سپلائی روکنے کیلئے سخت مانیٹرنگ اور سکیننگ کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں