کسانوں کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج ہوگا :جماعت اسلامی

کسانوں کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج ہوگا :جماعت اسلامی

گندم، گنے کے بعد آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا :سیکرٹری کی پریس کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر بابر رشید کی لاہور پریس کلب میں ذکر اللہ مجاہد،رشید منہالہ،محمد فاروق چوہان، علامہ عبدالستار عاصم اور عمران الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کسان دشمن پالیسیاں ختم نہ کیں تو پھر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے ۔گندم، گنے کے بعد اب آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ گندم، گنے کے بعد اب آلو کے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے ۔ آلو کی قیمتیں 60سے 77 فیصد تک گر چکی ہیں۔ 60کلو آلو کا تھیلا جو گزشتہ سال 2000روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ آج 600روپے بھی پورے نہیں کر پا رہا۔ کئی علاقوں میں تو آلو کی قیمت ٹرانسپورٹ اور کولڈ سٹور پیج کے فرق سے بھی کم ہو چکی ہے ۔ 13روپے فی کلو سے زیادہ کسان کو ریٹ نہیں مل رہا۔ نتیجاً معیاری آلو بھی جانوروں کے چارے میں استعمال ہو رہا ہے ، جو کسان کی تذلیل کے مترادف ہے ۔آلو کے کا شکار کوفی ایکر کم از کم ڈیڑھ رو پے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں