شہباز شریف نوجوانوں کی بہبود کیلئے مزید سکیمیں لا رہے :رانامشہود

شہباز شریف نوجوانوں کی بہبود کیلئے  مزید سکیمیں لا رہے :رانامشہود

لاہور ( خبر نگار) چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کی بہبود کیلئے مزید سکیمیں لا رہے ہیں۔

 طلب کو لیپ ٹاپ دینے کا سلسلہ مسلم لیگ ن کی نے شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ وہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات کو وزیر اعظم سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، ڈین ڈاکٹر فلیحہ کاظمی ، ڈین ڈاکٹر حمیرا خان، رجسٹرار عظمیٰ بتول، کنٹرولر امتحانات، پروفیسرز اور آفیسرز نے شرکت کی۔ تقریب میں 30 طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں