اُمت مسلمہ کی پہچان علم و تحقیق ہے :طاہرالقادری

اُمت مسلمہ کی پہچان علم و تحقیق ہے :طاہرالقادری

تعلیم کے عالمی دن پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں سے گفتگو

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک منہاج القرآن کے بانی طاہرالقادری نے تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کی پہچان علم و تحقیق ہے ، جس اُمت کو علم کے خزانوں سے نوازا گیا افسوس اُس کی آدھی سے زائد آبادی ناخواندہ ہے ، علم کے نور کو پھیلانا محض ثواب کا کام نہیں بلکہ علم کا حاصل کرنا اور اِس کی ترویج و اشاعت کرنا اللہ اور اُس کے رسولؐ کا حکم ہے اور حصول علم میں مرد و خواتین میں کوئی تفریق نہیں رکھی گئی۔ حضور نبی اکرمؐ کا فرمان ہے کہ روزِ قیامت علما کے قلم کی سیاہی اور شہدا کے خون کو تولا جائے گا تو علما کے قلم کی سیاہی شہدا کے خون سے زیادہ وزنی ہو جائے گی۔ حضور نبی اکرمؐ معلم انسانیت ہیں اور آپؐ نے علم حاصل کرنے اور علم کو پھیلانے پر بہت زیادہ زور دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں