تعلیمی اداروں، سکول و اکیڈمی کے باہر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت
کنٹرولڈ ایریا میں سکولوں کے باہر ڈراپ لین شامل کرانے کیلئے مہم چلائی جائے :ڈی جی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کریم داد چغتائی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون اور ٹو نے شرکت کی۔اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کردہ کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے ایریا سے متعلق کیسز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریامیں واقع سکولوں میں ڈراپ لین بنانے کی خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں، سکول و اکیڈمی کے باہر تجاوزات ہٹائی جائیں، ڈراپ لین ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ و سائینج یقینی بنائی جائے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سکولوں کے باہر ڈراپ لین شامل کرانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بحالی سینٹر، سکول، ہیلتھ سنٹر، انڈور سپورٹس، جم، پٹرول پمپ، ڈے کیئر سنٹر، لائبریری اور دیگر کیسز کا جائزہ و منظوری دی گئی۔