وی سی پنجاب یونیورسٹی کا 10ہزار نئے درخت لگانے کااعلان
لاہور (خبر نگار)شیخ زاید اسلامک سنٹر میں غیر قانونی طور پر کٹنے والے 40 درختوں کی تلافی میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کیمپس میں دس ہزار نئے درخت لگانے کا اعلان کیا ہے ۔
جبکہ گزشتہ روزانہوں نے شیخ زاید اسلامک سنٹر میں امرود کا درخت لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، نئے تعینات ہونے والی قائمقام ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرثمینہ سعدیہ، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ریحان صادق، اقامتی آفیسر دوئم ڈاکٹر عبدالماجد خان اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ وائس چانسلر و دیگر انتظامیہ افسران نے شیخ زاید اسلامک سنٹر کی گراونڈ میں 180 امرود کے درخت لگا ئے ۔