شہر میں حادثات ، 2افرادزندگی کی بازی ہارگئے
جوہر ٹاؤن میں تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل ڈالا ، موقع پر دم توڑ گیاسگیاں چوکی کے علاقے میں 1شخص سڑک عبور کرتے ڈمپر تلے آگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جناح انڈر پاس کے قریب تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا متوفی کی شناخت 26 سالہ غیاث ظفر کے نام سے ہوئی ، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ادھر سگیاں چوکی کے علاقے میں 25 سالہ شخص سڑک عبور کرتے ہوئے ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت 25 سالہ شان کے نام سے ہوئی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔