گھر میں لاکھوں کی نقب زنی کے 2ملزم پکڑے گئے

گھر میں لاکھوں کی نقب زنی  کے 2ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے گھر میں لاکھوں مالیت کی نقب زنی کر کے فرار ہونے والے ملزمان گرفتار کر لیے ۔

ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس کو شہری شاھد محمود کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،چند روز قبل ملزمان نے باغبانپورہ کے علاقے سے گھر میں پرائزبانڈ مالیت 03 لاکھ، 02 موبائل، زیورات اور نقدی 02 لاکھ کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے ۔،ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عبداللہ اور شاہد کو لوٹی ہوئی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں