فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ ، ناقص آئل والا سنیکس یونٹ بند

فوڈ اتھارٹی کاچھاپہ ، ناقص آئل والا سنیکس یونٹ بند

کماہاں روڈ پر سنیکس تیار کرنے والے یونٹ میں ناقص اور استعمال شدہ آئل ملا

لاہور(آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سنیکس کی تیاری میں ناقص اور استعمال شدہ آئل کے استعمال پر کماہاں روڈ پر قائم ایک یونٹ بند کر دیا ہے ۔ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے عمل میں لائی۔کارروائی کے دوران 400 لیٹر استعمال شدہ آئل، ممنوعہ رنگ، امونیا اور کھلے مصالحے تلف کر دیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یونٹ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ، دیواروں پر جالے لگے ہوئے تھے اور بدبودار ماحول میں نمکو تیار کی جا رہی تھی۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی تھی اور سابقہ ہدایات پر بھی عمل نہیں کیا گیا تھا۔عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ ٹوٹے اور گندے فرش پر نمکو تیار کی جا رہی تھی، نان فوڈ گریڈ برش استعمال ہو رہے تھے ، ملازمین نے قوانین کے خلاف انگوٹھیاں پہن رکھی تھیں اور فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ بچوں کے لیے سنیکس تیار کرنے میں کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں