پی جی ایس ٹاکرا:کھیل، فن ، تخلیق کے فائنل راؤنڈز کا آغاز
ایونٹ کے دوران منعقدہ سوشل نائٹ میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی
لاہور (سٹاف رپورٹر )پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والا تعلیمی و ثقافتی میلہ پی جی سی ٹاکرا 2026 بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے ۔ اس ایونٹ میں پنجاب گروپ آف کالجز کے طلبہ اپنی تعلیمی، کھیلوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پی جی سی ٹاکرا نہ صرف طلبہ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ ان کی شخصیت سازی اور اعتماد میں اضافے کا ذریعہ بھی بن چکا ہے ۔پنجاب گروپ آف کالجز اس وقت ملک کے 150 سے زائد شہروں میں قائم 400 کیمپسز کے ذریعے دو لاکھ سے زائد طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ پی جی سی ٹاکرا کے مقابلہ جات کے ابتدائی راؤنڈز ملک بھر میں مکمل کیے جا چکے ہیں، جبکہ آج سے فائنل راؤنڈز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔ ان مقابلوں میں کرکٹ، ٹینس، بیڈمنٹن کے ساتھ ساتھ تقاریر، پینٹنگ، خطاطی، مونو لاگ، وی لاگ، شارٹ فلم، ڈرامہ، کلچرل شو اور فوٹو گرافی جیسے متنوع شعبے شامل ہیں۔ایونٹ کے دوران منعقدہ سوشل نائٹ میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔