ہائی رائز بلڈنگ میں ایمرجنسی سیڑھیاں اور ایگزیٹ بنانیکاحکم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کے کمرشل املاک میں فائر سیفٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون تھری اور ریسکیو1122کے ہمراہ گلبرگ سکیم میں کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایل ڈی اے اور ریسکیوٹیموں نے گلبرگ میں حفیظ سنٹر، سنچری ٹاور، بگ سٹی اور اوریگا سنٹر اور دیگر املاک کا معائنہ کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے کمرشل و ملٹی سٹوری عمارتوں کوفائر سیفٹی اقدامات کے بعد ریسکیو 1122 سے این او سی حاصل کرنے بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ اور کمرشل املاک میں ایمرجنسی سیڑھیاں اور ایگزیٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فائر سیفٹی اقدامات کی تعمیل کے لیے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں فائر ایگزٹ ڈرلز اور املاک سر بمہر بھی کی جائیں گی۔ غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 43املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلشن راوی اور این ایف سی سکیم میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی میں 14املاک سیل کر دیں۔