سیف سٹی کا ذہنی دباؤ کے شکار افراد کیلئے ‘‘کونسلنگ سروس’’کا آغاز

سیف سٹی کا ذہنی دباؤ کے شکار افراد  کیلئے ‘‘کونسلنگ سروس’’کا آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دبا کے شکار افراد کے لئے ‘‘کونسلنگ سروس’’کا آغاز کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر ذہنی دباؤ کے شکار افراد کے لیے مخصوص سہولت متعارف کرائی گئی ہے ۔ ذہنی دباؤ، پریشانی ، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15ڈائل کریں اور 7دبائیں۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی متاثرہ شہری کا رابطہ ماہر اور سپیشلائزڈ سائیکالوجسٹ سے کانفرنس کال کے ذریعے فوری کرائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں