گنے کے کاشتکاروں کو229 ارب46 کروڑ کی ادائیگیاں

گنے کے کاشتکاروں کو229  ارب46 کروڑ کی ادائیگیاں

لاہور (این این آئی)سیکرٹری سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات سے صوبے کی 41 شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ روٹین کے مطابق جاری ہے اور گنے کی کرشنگ کے آغاز سے اب تک 24 کروڑ 89 لاکھ 2ہزار 93 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن گنے کی کرشنگ سے 23 لاکھ 29 ہزار 300سو میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 2لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن زیادہ ہے جس کا کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں