ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی

ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی

لاہور(آئی این پی)محکمہ صحت و آبادی کے زیر انتظام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

 تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس سمیت تمام سٹاف پر موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے ،ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و عملہ لینڈ لائن فون استعمال کریں ۔ مراسلے کے مطابق دوران ڈیوٹی ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال پر تادیبی کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں