چیف منسٹرز سٹروک پروگرام کے تحت سٹیئرنگ / ایڈوائزری کمیٹی تشکیل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صوبے میں فالج کے مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے چیف منسٹرز سٹروک پروگرام کے تحت سٹیئرنگ / ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔لاہور جنرل ہسپتال کے سابق چیف کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر عمیر راشد کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ فوکل پرسن پروونشل سٹروک مینجمنٹ سنٹر اور پروفیسر آف نیورولوجی پروفیسر قاسم بشیر کمیٹی کے ممبر اور سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے ۔