پولیس کاآپریشن ،شہر میں 134 ون ویلرز گرفتار

پولیس کاآپریشن ،شہر میں  134 ون ویلرز گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 134 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف 134 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کینٹ ڈویژن سے 30، سول لائنز سے 20 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 31 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیااور دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہر میں ون ویلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس خطرناک رجحان کی مکمل روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں