پی ایم ایس فیز ون کا تحریری امتحان مکمل

 پی ایم ایس فیز ون کا تحریری امتحان مکمل

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام صوبے کے سب سے بڑے امتحان پروانشل مینجمنٹ سروس پی ایم ایس فیز ون کا ۔۔۔

تحریری امتحان پنجاب بھر میں کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ ممبران پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔امتحان میں 37 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی ۔پی ایم ایس کا امتحان لاہور سمیت پنجاب کی سات ڈویژنز فیصل آباد ملتان راولپنڈی سرگودھا بہاولپور اور ڈی جی خان میں لیا گیا ۔پی پی ایس سی نے مختلف محکموں میں اسسٹنٹ کی اسامیاں پر دیگر امتحانات کا بھی انعقاد کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں