یونیک گروپ :رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلے
لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ رائمزاینڈ سٹوری اینیکٹمنٹ مقابلوں کا انعقاد، جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال تھے ۔
دیگرمہمانان گرامی میں ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فواد، معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ، گلوکار طارق تافو اور ازان علی بگا شامل تھے ۔ مقابلے کے منصفین میں معروف پروڈیوسرعینک والا جن حسیب پاشا، معروف شاعر پروفیسر ناصر بشیر اور بچوں کی نظم نگاری پر کام کرنے والی مشہور شاعرہ راحیلہ اشرف شامل تھیں۔