ڈی سی قصور نے قطرے پلاکر پولیو مہم کا آغاز کردیا
والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے دو قطرے لازمی پلوائیں،آصف رضا
قصور(نمائندہ دنیا) ضلع قصور میں ڈی سی محمدآصف رضا نے خانہ بدوشوں کی بستی میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی قصور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس بابابلھے شاہ ہسپتال قصور، فوکل پرسن ڈبلیو ایم او اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسربھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 2سے 5فروری تک جاری رہے گی اور پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔