ایف آئی اے :ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایات
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی زیر صدارت کرائم میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔
بینکنگ فراڈ، منی لانڈرنگ، انسانی سمگلنگ، بجلی چوری، جعلی ادویات اور غیر قانونی اعضا کی پیوند کاری کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگز میں زیر التوا مقدمات کی بروقت تکمیل، شفاف اور مؤثر تفتیش، جدید فرانزک و ڈیجیٹل تکنیک کے استعمال پر زور دیا گیا،ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔