جناح ہسپتال:گردہ کی پیوند کاری کاکامیاب آپریشن

جناح ہسپتال:گردہ کی پیوند کاری کاکامیاب آپریشن

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ) جناح ہسپتال لاہور نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس حاصل کرنے کے بعد رواں سال گردہ کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن مکمل کر لیا۔

ڈیرہ غازی خان کے 23 سالہ مریض عرفان کو اس کی خالہ نے گردہ عطیہ کیا۔ اس آپریشن کے بعد مریض اور عطیہ دہندہ دونوں تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور طیبہ وسیم نے اس کامیابی پر یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر نوید اقبال اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی جناح ہسپتال کی طبی مہارت اور شاندار ٹیم ورک کا واضح ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں