سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹ والی 13گاڑیاں برآمد

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جعلی نمبر پلیٹ والی 13گاڑیاں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف آپریشن 13 گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر لیا۔

 ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 13 سے زائد گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر کے جعلی نمبر والی تمام گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز کا کہنا ہے کہ فیک نمبر پلیٹس کا استعمال قانوناً جرم ہے ،شہری درست نمبر پلیٹس کا استعمال یقینی بنا ئیں۔بغیر نمبر پلیٹ گاڑی، موٹرسائیکل چلانا جرم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں