رواں ماہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 154 افراد گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں ماہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 154 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں 154 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور غیر قانونی استعمال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔