سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نتائج ایس آئی ایس پر اپلوڈ کرنالازم

سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نتائج ایس آئی ایس پر اپلوڈ کرنالازم

لاہور(خبر نگار)پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 نئی پالیسی کے تحت سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نتائج ایک ہفتے کے اندر اندرایس آئی ایس پر اپلوڈ کرنا لازم ہوگا ،مقررہ وقت میں نتائج اپلوڈ نہ کرنے پر متعلقہ سی ای او ایجوکیشن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پیکٹا اور پی ایم آئی یومشترکہ طور پر اسیسمنٹ ڈیٹااور نتائج شیئر کریں گے ،جبکہ سوالیہ پرچے تیار کرنے والے اساتذہ اور لرننگ آؤٹ کمز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے ۔نئی ہدایات کے مطابق گریڈ ایک اور گریڈ دو کے فرسٹ اور مڈ ٹرم امتحانات میں زبانی امتحان لینا لازمی ہوگا،جس کے نتائج بھی ایس آئی ایس پر اپلوڈ کیے جائیں گے ۔ پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں