اے ای اوز کو آن لائن سکولوں کامعائنہ کرنے کی ہدایت

اے ای اوز کو آن لائن سکولوں کامعائنہ کرنے کی ہدایت

اے ای اوز کو مانیٹرنگ ایپلیکیشن پر علیحدہ علیحدہ لاگ اِن فراہم کرنے کا حکم

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی ہدایات پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اب آن لائن اپلیکیشن کے ذریعے سکولوں کا معائنہ کریں گے ۔ اس مقصد کے لیے تمام اے ای اوز کو مانیٹرنگ اپلیکیشن پر علیحدہ علیحدہ لاگ اِن فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اے ای اوز اسی مانیٹرنگ ایپلیکیشن کے ذریعے سکولوں کی مانیٹرنگ انجام دیں گے ، جو اس وقت ایم ای ایز کی جانب سے ماہانہ سکول مانیٹرنگ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد فیلڈ مانیٹرنگ کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنا اور رپورٹنگ کو بروقت یقینی بنانا ہے ۔نئی ہدایات کے تحت اے ای اوز کلاس روم آبزرویشن ٹول کے ذریعے کلاس رومز کی نگرانی بھی جاری رکھیں گے ، جبکہ تمام اے ای اوز کے لاگ اِنز ماہانہ مانیٹرنگ اپلیکیشن پر فوری طور پر جنریٹ کیے جائیں گے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل نظام سے سکولوں کی کارکردگی جانچنے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں