بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت : مولانا امجد

بلوچستان میں دہشتگردی  قابل مذمت : مولانا امجد

لاہور(سٹاف رپورٹر)بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، یہ باتیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے۔۔۔

 جے یو آئی حسن ابدال کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد کی اقامت گاہ پرقاری شکیل مرحوم کے ادارہ تعلیم قران میں مختصر قیام کے موقع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر قاری جلال الدین،مولانا شمس الحق،قاری ریاض احمد،قاری اظہر الدین، قاری عمیر اور دیگر موجود تھے ،مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت طاقت کے استعمال کے باوجود امن قائم نہ ہونا ایک بہت بڑا سوال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں