سدھا اوتاڑ کے مکینوں کا قبرستان کی اراضی پر قبضہ کیخلاف احتجاج
تلونڈی(نامہ نگار)نواحی گائوں سدھا اوتاڑ کے مکین قبرستان کی اراضی پر قبضہ پر کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین کی بڑی تعداد نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں دفتر پہنچ کر قبرستان کی اراضی فوری واگزار کرانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبضے پر اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ قبضہ مافیا کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے بھی واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔