چونیاں :متعدد بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج
قصور(نمائندہ دنیا)ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن چونیاں سٹی امجد اقبال کی درخواست پر متعدد بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
دورانِ چیکنگ محلہ کھٹیکاں والا چونیاں کے رہائشی صارف یعقوب ولد لطیف، کھوتی پلی محلہ لمبا کھولا کے رہائشی ملک عمر ولد سہیل ملک، کوٹ عمر وٹو میں اکرم ولد عبدالغفور کھوکھر اور ملزم اسحاق ولد رسول خاں، ارشد، طاہر، مبارک اور شہزاد پسران اسحاق نے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے اورملازمین پر تشدد بھی کیا جس پرتھانہ سٹی چونیاں نے قانونی کارروائی شروع کردی۔