محفوظ بسنت کے حوالے سے آگاہی تقریب
لاہور(خبر نگار)گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول، ریٹیگن روڈ لاہور میں بسنت کے موقع پر محفوظ بسنت کے حوالے سے ایک آگاہی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ سے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کا حلف لیا گیا۔
اس تقریب کا مقصد طلبہ میں ذمہ داری اور شعور اجاگر کرنا اور انہیں نقصان دہ ڈور کے استعمال، انسانی جان، ٹریفک اور پرندوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی دینا تھا۔ بسنت کے موقع پر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے بھی زور دیا گیا، اس تقریب کے ذریعے میڈیا کے توسط سے محفوظ، مہذب اور قانون کے مطابق بسنت منانے کا پیغام عام کیا گیا۔