نیک اعمال کی طرف رغبت اﷲ کی خاص نعمت،پیر محمد فرحت
سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پیر محمد فرحت حسن رضا خان آستانہ عالیہ بریلی شریف نے کہا ہے کہ مسلما ن کی دنیا کی پاکیزہ زندگی اور آخرت میں جنت کی زندگی کا دارو مدا ر نیک اعمال پر ہے۔۔۔
، اﷲ اور اسکے رسول ؐ نے نیک اعمال کی طرف رغبت دلائی ہے ، اس کے ساتھ ہی اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے نیک اعمال قبول کرنے اور ان پر دنیا و آخرت میں بہترین اجر و ثواب دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد تالاب والی میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اہل سنت کے صدر محمد ضیاء المصطفیٰ رضوی نے بھی خطاب کیا۔