گورنر پختونخوا کا جامعہ اشرفیہ کادورہ مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت
لاہور (سیاسی نمائندہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا اور جامعہ کے مہتممِ اعلیٰ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے ۔۔
انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔گورنر نے مولانااسعد عبید ،مولانا زبیر حسن اشرفی اور دیگراہلِ خانہ ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے کہا مولانا فضل الرحیم اشرفی کی دینی و علمی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ مرحوم نے پوری زندگی دینی تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی اخلاقی و فکری تربیت کیلئے وقف کیے رکھی، انکی وفات سے علمی و دینی حلقوں میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ ایسے اکابرین قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔