ماں بیٹی پر مسلح افراد کا تشدد، ہوائی فائرنگ
تلونڈی(نامہ نگار)بیوہ ماں اور بیٹی پر مسلح افراد کا مبینہ تشدد، ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بیوہ خاتون کلثوم اور اس کی بیٹی کنزہ پر مسلح افراد کے مبینہ تشدد اور ہوائی فائرنگ کاواقعہ لیاقت سٹی میں پیش آیا،
جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔متاثرہ خاتون کلثوم نے مقامی تھانے میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزم طیب، ظفر اور فاروق نامعلوم خاتون کے ہمراہ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ماں بیٹی پر تشدد کیا۔
، ہوائی فائرنگ کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو چکی ہے ، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔