بھکر :الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت

بھکر :الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت

بھکر :الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس قائم کرنے کی ہدایت صفائی ، واش رومز کی بہتری اور خوبصورت شجرکاری پر توجہ دی جائے : ڈی سی

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی کی زیرِ صدارت پیٹرول پمپس یونین ایسوسی ایشن کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دورانِ سفر عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، عمدہ ماحول اور دیگر انتظامی امور کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ اس کے علاوہ مجموعی صفائی ستھرائی، واش رومز کی بہتری اور خوبصورت شجرکاری کے عمل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام پیٹرول پمپ مالکان جاری کی گئی ہدایات پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس کے قیام کی ضرورت پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے صارفین کو چارجنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔اجلاس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شیر بہادر چھینہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں