بھکر میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پٹرولیم ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

بھکر میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پٹرولیم ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس

بھکر میں ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پٹرولیم ایسوسی ایشن کا اہم اجلاسپٹرول پمپس پر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے پر تبادلہ خیال

کلورکوٹ (نامہ نگار )بھکر میں ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر ملک اعجاز احمد، پٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم سیکٹر سے متعلق درپیش اہم اور فوری نوعیت کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی الیکٹرک وہیکلز (EV) سے متعلق پالیسی پر خصوصی بریفنگ دی گئی، جس کے تحت بھکر کے پٹرول پمپس پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ سٹیشنز قائم کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے ای وی پالیسی کے فوائد اور مستقبل میں اس کے مثبت ماحولیاتی اثرات پر روشنی ڈالی۔مزید برآں اجلاس میں پٹرول پمپس پر واش رومز کی صفائی ستھرائی، خاص طور پر ای وی صارفین اور عام شہریوں کی سہولت کے لیے معیاری انتظامات یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ صاف ستھرے اور معیاری واش رومز عوامی سہولت کا اہم حصہ ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں گرین ٹری موومنٹ کے تحت ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی، جس کے مطابق ہر پٹرول پمپ کے سامنے دونوں اطراف کم از کم 50 درخت لگانا لازمی قرار دیا گیا۔ شجرکاری سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔آخر میں ضلعی صدر ملک محمد اعجاز اور تمام اراکین نے حکومتِ پنجاب کی پالیسیوں پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ الیکٹرک وہیکلز، صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں