ستھرا پنجاب اور سٹی بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

ستھرا پنجاب اور سٹی بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

ستھرا پنجاب اور سٹی بیوٹیفکیشن منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ پی ایچ اے ، واسا، ایس ڈبلیو ایم سی، میونسپل کارپوریشن کے افسروں کا اجلاس

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ستھرا پنجاب پروگرام اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سٹی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شہر کے پارکوں کی بحالی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج مسائل، اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق امور زیر بحث آئے اور متعلقہ محکموں نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ پی ایچ اے ، واسا، ایس ڈبلیو ایم سی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات اور ایس ڈبلیو ایم سی کی صفائی کے اقدامات کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام افسر ایک ہفتے کے دوران مکمل کیے گئے کام کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں تصویری شواہد کے ساتھ پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری سہولیات کے منصوبوں میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ شہر کی بہتری اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور تمام ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں