بچے کی حراست، تشدد، رشوت کے الزام پر ایس ایچ او معطل
ڈی پی او ننکانہ کے حکم پر ایس پی حنا نیک بخت نے انکوائری شروع کردی
ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب میں تھانہ سٹی کے ایک کیس میں کمسن بچے کی مبینہ غیر قانونی حراست، تشدد اور رشوت طلبی کے الزامات سامنے آنے پر ڈی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں چوری کے الزام میں گرفتار 14سالہ امیر حمزہ سے مبینہ رشوت طلبی اور تشدد کے معاملے پر ڈی پی او فراز احمد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سعدی احمد کو معطل کر دیا ہے ، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منصفانہ تفتیش اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ دریں اثناء ایس پی انوسٹی گیشن حنا نیک بخت نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے ۔