گلبرگ:سکیورٹی انتظامات ناقص، تین دکاندار گرفتار

گلبرگ:سکیورٹی انتظامات ناقص، تین دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، دکانوں پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات تھے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی تھی، جو ممکنہ سنگین واردات کا سبب بن سکتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں