ڈاکٹرز خدمت سے اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہو سکتے :کمشنر

 ڈاکٹرز خدمت سے اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہو سکتے :کمشنر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر،نیوزرپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ میڈیکل کا شعبہ بڑی اہمیت، افادیت اور انتہائی ذمہ داریوں کا حامل ہے۔

 کیونکہ ڈاکٹرز عزم و جذبے سے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ پاک کے نیک بندوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات ابوای میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طلبہ و طالبات میں وائٹ کوٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر فیصل آباد نے طلبہ و طالبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں وائٹ کوٹ پہننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وائٹ کوٹ میڈیکل پروفیشن کے وقار اور عزت کی علامت ہے ، جس کی لاج رکھنا ہر ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے ۔ محنتی اور ہونہار طلبہ خوش قسمت ہیں کہ والدین کی دعاؤں سے ان کی محنت رنگ لائی اور وہ ڈاکٹر بنے ، تاہم محنت اور لگن کا یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ آگے بھی جاری رکھنا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ مزید اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے تندہی اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں