خریداری کے بہانے دکان سے کپڑے اور سامان چوری، مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ ساندل بار کے علاقے میں واقع مارکیٹ میں اخلاق نامی دکاندار کی دکان سے نامعلوم خواتین نے خریداری کے بہانے کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین نے دکاندار کو باتوں میں الجھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کپڑے اور دیگر سامان چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔