سمبڑیال :چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال :چوری ،ڈکیتی کی  وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتو ں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

 موضع لودھیکے کے رہائشی روحصار الحسن کے ڈیر ے سے 4لاکھ روپے کی دو بھینسیں ،سبزی منڈی جانیوالے عبدالسلام سے3نامعلوم افراد نے 15ہزار روپے ،چک ککا کے رہائشی غلام غوث کے ڈیر ے سے پیٹر انجن کا پنکھا، محلہ خیرات پورہ کے رہائشی واصف سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے 5300اورموبائل فون ،شیر زمان کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔محلہ کریم پورہ سمبڑیال میں حافظ محمد زبیر کے ڈیرہ سے 3عدد درخت اور15 سلیب چوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں