لاہور پریس کلب میں فیملی بسنت میلہ ،ممبران اور اہلخانہ کی شرکت
لاہور (اے پی پی)لاہور پریس کلب میں فیملی بسنت میلہ کا اہتمام ، ممبران اور اہلخانہ نے بھرپورشرکت کی ۔
کھانے کے سٹالز پرممبران و اہلخانہ کی گرماگرم پٹھورے چنے ، دہی بھلوں ، گول گپوں ،جلیبیوں اور پاپ کارنز سے تواضع سمیت بچوں کو پتنگ ،گڈیاں ،ڈور بھی تقسیم کی گئی۔ شرکانے خوب انجوائے کیااورشاندار انتظامات پر گورننگ باڈی کی کاوش کوسراہا۔ صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری اورجنرل سیکرٹری افضال طالب نے اس موقع پر کہا سانحہ اسلام آباد پر بسنت کی تقریبات منسوخ کرکے سادگی سے میلہ منایاگیا۔ شرکانے شہداکیلئے خصوصی دعا کی۔ میلہ میں پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاںمنیر ہانس، سابق ایم پی اے فرح دیبانے خصوصی شرکت کی۔میلہ میں تعاون پرڈائریکٹر ہیمل فارماسیوٹیکلز ڈاکٹر عثمان امین بٹ اور ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا کاشکریہ اداکیاگیااور انہیں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔