رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کیخلاف سرکاری افسروں کو دھمکانے کامقدمہ

رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کیخلاف  سرکاری افسروں کو دھمکانے کامقدمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سابق وائس چیئرمین واسا اور موجودہ رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔۔۔۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں سرکاری امور میں مداخلت، افسروں کو دھمکانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات شامل ہیں۔ شیخ امتیاز ناجائز سیوریج کنکشن استعمال کر رہے تھے ، واسا عملہ کوکنکشن ختم کرنے کی کوشش پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، سرکاری افسروں کو دھمکایا گیا اور ڈیوٹی کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ واسا ایکٹ 2025 کے تحت ایف آئی آر تحریری درخواست اور سرکاری ریکارڈ کی بنیاد پر قائم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں